Live Updates

وہ نشست جس پر عمران خان کی فتح کے امکانات واضح ہوگئے

این اے 95 میانوالی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ن لیگ کے عبید اللہ شادی خیل کے مقابلے میں لیڈ 8 ہزار تک پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 جولائی 2018 20:51

وہ نشست جس پر عمران خان کی فتح کے امکانات واضح ہوگئے
میانوالی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2018ء) وہ نشست جس پر عمران خان کی فتح کے امکانات واضح ہوگئے، این اے 95 میانوالی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ن لیگ کے عبید اللہ شادی خیل کے مقابلے میں لیڈ 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔

پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں اب پنجاب کے حلقہ این اے 95 میانوالی کے 30 فیصد پولنگ اسٹینشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ن لیگ کے امیدوار عبید اللہ شادی خیل پر واضح برتری حاصل کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک میانوالی کے حلقہ این اے 85 کے اب تک 30 فیصد پولنگ اسٹینشز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اب تک 8 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے مقابلے میں عبید اللہ شادی خیل اب تک محض 1752 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ دوسری جانب اب تک قومی اسمبلی کی 272 میں سے 162 نشستوں کے 5 سے 10 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے 204 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 70، ن لیگ کو 49، پیپلز پارٹی کو 28 جبکہ آزاد امیدواروں کو 23 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل صبح 8سے بجے سے شروع ہوا اورشام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔تاہم گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکلے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔اسی طرح لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ ہوا۔بعض مقامات پرلڑاجھگڑے کے واقعات ہوئے۔ تاہم مجموعی طور پر صورتحال پرامن رہی۔ دوسری جانب پولنگ کے بعد موصول ہونے والے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ پنجاب کی حد تک تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ برابر کی سطح پر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات