
عام انتخابات ،مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں میں تصادم، ایک جاں بحق،35افراد زخمی
بدھ 25 جولائی 2018 21:13
(جاری ہے)
سوات میں بھی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 2 پولنگ اسٹیشن چینکولئی میں 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم کے درمیان 4 افراد زخمی ہوئے۔
سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پی ایس 21کے علاقے سچ ڈنو کلوڑ کے پولنگ اسٹیشن پر دوسیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے باعث 5افراد زخمی ہوئے۔دادو کے علاقے قاضی عارف میں بھی سیاسی فائرنگ کا واقعہ ریکارڈ ہوا۔ڈی اپس پی دادو کے مطابق این اے 234میں پولنگ اسٹیشن قاضی عارف میں سیاسی کارکنوں میں فائرنگ کے باعث ایک سیاسی جماعت کے دو کارکن زخمی ہوئے۔سانگھڑ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216کے پولنگ اسٹیشن یامین ہنگورجو میں فائرنگ ہوئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ جی ڈی اے اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہوئی، فائرنگ کا واقعہ دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تلخ کلامی پر ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔بدین میں بھی پی ایس 74 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 18 میں 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4افراد زخمی ہوئے جب کہ متاثرہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ روک دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔قلعہ عبداللہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 میں پولنگ اسٹیشن پر 2 گروہوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔قلعہ عبداللہ میں جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل معطل ہو گیا جب کہ واقع کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔چمن کے علاقے محمودآباد میں بھی دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔پولیس کے مطابق پشتنونخوا میپ اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔دونوں امیدواروں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔جعفرآباد میں بھی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 13 کے علاقے بھٹی محلہ کے پولنگ اسٹیشن میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔پنجاب کے علاقے راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 195 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 502 کے باہر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق راجن پور میں جھگڑے کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے تاہم حلقے میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔چیچہ وطنی کے گاں 167 نائن ایل میں دو گروپوں میں تصادم ہوا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔راولپنڈی کے علاقے سیٹیلائٹ ٹان میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو لاتیں اور مکے مارے جس کے باعث ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والی خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مزید قومی خبریں
-
قصور،لڑکی سے ملنے کیلئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
-
قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، جاوید ہاشمی
-
باقی لوگوں کا نہیں پتہ،فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، اہلیہ حبا فواد
-
افغانستان سے تجارتی معاہدے کے تحت زرعی اشیا پر ڈیوٹی، ٹیکسز میں رعایت کا فیصلہ
-
ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد زخمی
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.