Live Updates

این اے 79 گوجرانوالہ 1۔ سے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نثار چیمہ 1,42,546 ووٹ لے کر کامیاب ، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 16:50

این اے 79 گوجرانوالہ 1۔ سے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نثار چیمہ 1,42,546 ووٹ لے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ 1 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر نثار چیمہ نے 142546 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے 115709 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد فیاض نے 12073 ووٹ حاصل کئے اور تیسرے نمبر پر آئے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹ ڈالنے کی شرح 54 فیصد کے قریب رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات