Live Updates

حیدرآباد سے قومی اسمبلی کی 2اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 26 جولائی 2018 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) حیدرآباد سے قومی اسمبلی کی 2اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایم کیو ایم جبکہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔حیدرآباد کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 225 پر پیپلزپارٹی کے سید حسین طارق 81983 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، تحریک انصاف کے خاوند بخش جہیجو 50968 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 226 پر ایم کیوایم کے صابر قائم حسین خانی 46646 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے جمشید شیخ 38672 ووٹ حاصل کر سکے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 پر ایم کیوایم کے صلاح الدین 52053 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ تحریک انصاف کے کیو محمد حاکم 41513 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حیدرآباد سے سندھ اسمبلی کی 6 نشستوں کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ایس 62 قاسم آباد سے پیپلزپارٹی کے جام خان شورو 35275 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو 13631ووٹ حاصل کر سکی، پی ایس 63 ٹنڈوجام سے پیپلزپارٹی کے شرجیل انعام میمن 44213 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تبدیلی پسند پارٹی کے محمد علی قاضی 22571ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی ایس 64 لطیف آباد پر پیپلزپارٹی کے عبدالجبار خان 21880 ووٹ فاتح قرار پائے جبکہ ایم کیو ایم کے محمد یونس گدی 18281 ووٹ لیکر ہار گئے، پی ایس 65 سے ایم کیو ایم کے ندیم صدیقی 28154 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر مستنصر 21325 لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی ایس 66 سے متحدہ قومی موومنٹ کے راشد خلجی 27485 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اظہر محمد شیخ 19663ووٹ لے سکے، پی ایس 67 سے متحدہ قومی موومنٹ کے ناصر قریشی 22329ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تحریک انصاف کے امید علی جونیجو 13486ووٹ حاصل کر سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات