Live Updates

اٹک، حلقہ پی پی 1 سے تحریک انصاف کے یاور بخاری 39567 ووٹ لے کر کامیاب ، آزاد امیدوار ملک حمید اکبر خان 24140 ووٹ حاصل دوسرے نمبر پرہیں

مسلم لیگ ( ن ) کے شیخ سلمان سرور اس حلقہ سے ہارنے میں ہیٹرک مکمل کر چکے ہیں

جمعہ 27 جولائی 2018 00:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) حلقہ پی پی 1 سے تحریک انصاف کے یاور بخاری 39567 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ 24140 ووٹ حاصل کر کے دوسرے ، مسلم لیگ ( ن ) کے شیخ سلمان سرور جو 2002 میں قومی اور اس کے بعد اس حلقہ سے مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ پر ہارنے کی ہیٹرک مکمل کر چکے ہیں 24007 ووٹ حاصل کر کے تیسرے ، تحریک لبیک پاکستان کے ملک عمر ارشد ایڈووکیٹ آف ماڑی کنجور 10803 ووٹ حاصل کر کے چوتھے ، آزاد امیدوار بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان آف سرگ سالار 5771 ووٹ حاصل کر کے پانچویں ، پی پی پی پارلیمنٹیرین کے سردار عرفان خان آف اکھوڑی 5487 ووٹ حاصل کر کے چھٹی ، ایم ایم کے محمد اقبال ملک 5249 ووٹ حاصل کر کے ساتویں اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کے بعد انتخابی عمل سے دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار نعمان خان 216 ووٹ حاصل کر کے آٹھویں اور آخری پوزیشن پر رہے یہ حلقہ جو تحصیل اٹک کنٹونمنٹ بورڈ ، سنجوال کینٹ ، اٹک کینٹ اور کامرہ کینٹ پر مشتمل ہے کی آبادی 3 لاکھ 96 ہزار 447 نفوس پر مشتمل ہے میں کل ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 588 جن میں خواتین 1 لاکھ 4 ہزار 689 اور مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 899 جن میں پولنگ سٹیشن کی تعداد 195 جن میں 79 مردانہ ، 77 زنانہ اور 39 مشترک ، پولنگ بوتھ کی تعداد 668 جن میں 345 مردانہ ، 323 زنانہ ہے میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 119164 جن میں مرد 66903 ، خواتین 52261 ڈالے گئے درست ووٹوں کی تعداد 115140 گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد 4024 اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 54.27 رہی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات