Live Updates

حلقہ این اے 1 چترال سے متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالاکبر چترالی 43616 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال سے متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالاکبر چترالی 43616 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عبداللطیف 38481 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے سلیم خان 32635 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.97 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات