قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں1 لاکھ 9 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 08:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 223 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مخدوم جمیل الزماں1 لاکھ 9 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مخدوم فضل حسین قریشی 50 ہزار 366 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے دوست علی 3529 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 54.06 فیصد رہی۔