سرگودھامیں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر مسلم لیگ( ن) کے امیدوارجیت گئے

جمعہ 27 جولائی 2018 12:14

سرگودھامیں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر مسلم لیگ( ن) کے امیدوارجیت گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) سرگودھامیں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر مسلم لیگ( ن) کے امیدوارجیت گئے۔جن میں حلقہ این اے 88 سے سابق ایم پی اے ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوارندیم افضل چن کو شکست دی ۔دوسرے حلقہ این اے 89 میں پی ٹی آئی کے اسامہ غیاث میلہ کو مسلم لیگ ن کے سابق وزیر محسن شاہ نواز رانجھانے جیت دی۔

تیسریحلقہ این اے 90 میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیرچوہدری حامد حمید نے مسلم لیگ کو چھوڑ کر اونچی پروان کی خاتون سابق ایم پی اے پی ٹی آئی سے امیدوار ڈاکٹرنادیہ عزیز کو شکست سے دوچار کردیا۔چوتھے حلقہ این اے 91 میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ڈاکٹرذوالفقار علی بھٹی نے مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

پانچویں حلقہ این اے 92 مسلم لیگ ن کے نااہل سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ نے پی ٹی آئی کے ا میدوار نعیم الدین سیالوی کو ہی نہیں آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین خاندان کو شکست سے دور چار کیاکیونکہ شکست کھانے والے پی ٹی آئی کے امیدوار مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے غلام نظام الدین سیالوی کے بھائی اور پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کے بھتیجے ہیں۔جن کو مریدین کے علاوہ ملک کی نامور شخصیات کی حمایت حاصل رہی۔