این اے 271 کیچ سے بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال 32866 ووٹ لے کر کامیاب ،غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 کیچ سے بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال 32866 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سید احسان شاہ 20583 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے جان محمد دشتی 12134 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.51 فیصد رہی۔