این اے 272 لسبیلہ گوادر سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی 68804 ووٹ لے کر کامیاب،غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 لسبیلہ گوادر سے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی 68804 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال خان 63275 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اختر مینگل 41866 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.02 فیصد رہی۔