قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب آزاد امیدواروں میں سے 6 پنجاب‘ 4 خیبر پختونخوا ‘ 2 سندھ اور ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے‘ الیکشن کمیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

ہفتہ 28 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب آزاد امیدواروں میں سے 6 پنجاب‘ 4 خیبر پختونخوا ‘ 2 سندھ اور ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے این اے 13 مانسہرہ سے آزاد امیدوار صالح محمد ‘ این اے 37 این اے 48 اور این اے 50 سے آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے این اے 97 بھکر سے ثناء اللہ مستی خیل‘ این اے 150 خانیوال سے سید فخر امام‘ این اے 66 بہاولنگر سے محمد عبدالغفار وٹو‘ این اے 181 مظفرگڑھ سے محمد شبیر علی‘ این اے 185 مظفرگڑھ سے مخدوم زادہ سید باسط سلطان‘ این اے 190 ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد امجد فاروق کھوسہ شامل ہیں۔ سندھ سے این اے 205 گھوٹکی سے علی محمد خان مہر جبکہ این اے 218 میرپور خاص سے علی نواز شریف اور بلوچستان سے این اے 272 سے محمد اسلم بھوتانی کامیاب ہوئے ہیں۔