Live Updates

ممتاز بھٹو کو الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی حمایت کا پھل مل گیا

ممتاز بھٹو کو بنی گالہ بلا لیا گیا،سندھ میں اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا امکان ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 جولائی 2018 19:08

ممتاز بھٹو کو الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی حمایت کا پھل مل گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جولائی 2018ء) :ممتاز بھٹو کو الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی حمایت کا پھل مل گیا۔ ممتاز بھٹو کو بنی گالہ بلا لیا گیا،سندھ میں اہم حکومتی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں تبدیلی آرہی ہے۔چاروں صوبوں کے گورنروں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پہلے صرف محمد خان اچکزئی کا استعفیٰ آیا تھا جس کے بعد آج گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کرلیا تھا جس کا اعلان وہ کل پریش کانفرنس میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

خبر یہ ہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا بھی گورنر کےعہدے سے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔سندھ کا نیا گورنر کون ہوگا ۔اس حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ممتاز بھٹو کو الیکشن سے پہلے حمایت کرنے کا انعام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عمران خان نے ممتاز بھٹو کو بنی گالہ بلا لیا۔

ذرائع کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ممتاز بھٹو کو سندھ میں اہم ترین حکومتی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔کچھ حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ممتاز بھٹو کو ممکنہ طور پر گورنر سندھ لگایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ممتاز بھٹو ،پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کے چچا ذاد بھائی ہیں اور انہوں نے انتخابات سے پہلے سندھ بھر میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات