Live Updates

کراچی ، بلاول نے اپنی شکست کا بدلہ لیاری والوں سے لینے کا سوچا تو یہ جنگ لاڑکانہ تک جائے گی، حبیب جان

لیاری کے عوام نے انتقاماً پیپلز پارٹی کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے،عمران خان کمیشن بنا کر 30 سالوں سے کراچی میں ہونے والی قتل و غارت کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں،باغی رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) کراچی سٹی الائنس کے کنوینراور پاکستان پیپلزپارٹی کے باغی رہنما حبیب جان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی زرداری گروپ کے چیئرمین بلاول نے اپنی شکست کا بدلہ لیاری والوں سے لینے کا سوچا تو یہ جنگ لاڑکانہ تک جائے گی، لیاری کے عوام نے انتقاماً پیپلز پارٹی کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے ،عمران خان کمیشن بنا کر 30 سالوں سے کراچی میں ہونے والی قتل و غارت کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

عزیر بلوچ کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اتنے پرامن انتخابات ہوئے کہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

لیاری والوں نے انتخابات میں ثابت کر دیا کہ لیاری منی پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کہیں ٹپی اسکیم اور کہیں ملک ریاض اسکیم بن گئی ہے۔ بلاول بھٹو کے پا س اب بھی موقع ہے کہ لیاری کے عوام سے معافی مانگیں اور ان کی خدمت کرکے اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو لیاری میں مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام بینکس اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست کرتا ہو ں کہ لیاری میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور لیاری کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پرر وشناس کرانے کے لیے ان کی سرپرستی کریں ،اس سے علاقے میں بے روزگار ی میں قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

حبیب جان نے کہا کہ میرے کئی دوستوں نے مجھے باخبر کیا کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ تمہاری جان کو خطرہ ہے مگر مجھے کسی کے خطرے کی کوئی پروا نہیں ہے۔ #
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات