Live Updates

معاشی بخار اتارنے کیلئے آئی ایم ایف سمیت تمام اپشنز کو استعمال کریں گے

جوانوں کے روز گار سمیت زراعت اور صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے تاکہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے کیونکہ ڈالر کو مصنوعی طور پر باندھ کر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا: : اسد عمر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جولائی 2018 23:39

معاشی بخار اتارنے کیلئے آئی ایم ایف سمیت تمام اپشنز کو استعمال کریں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2018ء) تحریک انصاف رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ معاشی بخار اتارنے کیلئے آئی ایم ایف سمیت تمام اپشنز کو استعمال کریں گے اور جوانوں کے روز گار سمیت زراعت اور صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے تاکہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے کیونکہ ڈالر کو مصنوعی طور پر باندھ کر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف کے دور کے بنائے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ہماری حکومت معاشی بخارت اتارنے کیلئے آئی ایم ایف سمیت تمام اپشنز استمعال کرے گی کیونکہ معاشی استحکام کیلئے فائیر فائیٹنگ کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ جس طرح خطرناک طریقے سے زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں اور پچھلے 6مہینوں میں روپے کی قدر 20روپے تک گرچکی ہے اس سے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہوئی ہے لیکن ہماری حکومت اس صورتحال کو ڈٖیل کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اسد عمر نے کہا کہ زراعت اور صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے تاکہ ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں جو کہ قرضے لیکر ہم زرمبادلہ کے ذخائر ٹھیک کرتے رہے ہیں وہ محض خودکشی تھی ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت نوجوان کیلئے روزگار پیدا کرے گی اور ہماری ساری پالیسیاں دو ہداف کو ترجیح دے گی جن میں ایک لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے اگر روزگار ملے گا تو لوگوںکی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور بیروزگاری ختم ہوگی خیبرپختونخواہ میں انصاف صحت کارڈ اسی لیے آیا تھا کہ جو لوگ غربت کی وجہ سے صحت خراب کرلیتے ہیں ان کو بچایا جائے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے عوام کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے کہ کیونکہ ان کو نظر بھی آرہا تھا کہ ہم کس تباہی کی طرف جارہے ہیں لیکن پھر بھی خاموشی سے بھیٹے رہیں اور صورتحال کو مزید خراب کرتے رہیں ان کی سب سے بڑی غلطی کی بنیاد روپے کی قدر پر سیاست کرنا تھی اور جس طرح مصنوعی طریقے سے ڈالر کو باندھا گیا اس سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اداروں کو پروفیشنلز کے ہاتھ میں دینا ہوگا کیونکہ اب تک ادروں میں اپنے بندوں کو نوزانے کیلئے لگایا گیا تاکہ کنٹریٹ اپنوں کو دیے جاسکے لیکن ہم اداروں کو اپنے پیروں پرکھڑا کریں گے جس طرح اسٹیل میل اور پی آئی اے کے ساتھ ظلم کیا گیا کون سا سرمایہ کار ایسے اداروں کو خریدے گا ہمارے پاس پرائیویٹائز اداروں کو کرنے کا بھی آپشن نہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے جو لوگ چار ڈبوں کو کھولنے کا کہہ رہے ہیں ہم ان کاآٹھ ڈبے کھول کے دینے کیلئے تیار ہیں الیکشن کمیشن سمیت سپریم کورٹ کو جہاں بھی الزامات حوالے سے ہماری معاونت کی ضرروت ہوگی ہم تیار ہیں کیونکہ ہم نواز شریف کے طرح نہیں کے اگر کرسی نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات