ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم گرم اور مرطوب رہے گا

کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 3 اگست 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار 3 اور دیر میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین، دادو 44، بھکر، روہڑی، شہید بینظر آباد اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :