-Aکو منسوخ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، حریت قائدین

کارروائی کو موخر کرنا آر ایس ایس کے مقاصد کی عکاسی ہے، بیان

منگل 7 اگست 2018 20:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) آرٹیکل35-A کے تحفظ کیلئے احتجاجی مہم جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے حریت قیادت نے کہا ہے کہ ریاست کے لوگوں کو اضطرابی کیفیت میں مبتلا کرکے آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر ریاست کے لوگوں کو اپنے پیدائشی حق سے محروم کے منصوبوں کو کامیاب بنایا جارہا ہے تاجروں،ٹرانسپورٹروں ،قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اپنانے کے بارے میں جلدی فیصلہ لیا جائیگا جیت قائدین سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنیجاری مشترکہ کہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے آرٹیکل35-A کو منسوخ کرنے کے سلسلے میں دائر کی گئی رٹ پٹشن کی سماعت 27اگست تک ملتوی کردینے ی کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خصوسی پوزیشن اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے عدالت میں زیر سماعت پٹشن پر طوالت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو آر ایس ایس کے ان مقاصد کی عکاسی کرتا ہے جو ریاست جموں وکشمیر میں حاصل کرکے لوگوں کو اپنے پیدائشی حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں بیان میں ریاست کے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں انہوں نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا کہ ریاست کے لوگوں نے اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے اور اپنی اراضی غیر ریاستی پاشندوں کو نہ سونپ دینے کا جو ارادہ ظاہر کیا ہے اس پر چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں اور ریاست کے لوگوں کو اس ارادے سے دنیا کی کوئی طاقت ٹال نہیں سکتی