این اے 182 ،ْ جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

اپنے متعلقہ فورم الیکشن کمیشن کے پاس جائیں ،ْ چیف جسٹس کی درخواست گزار کو ہدایت

بدھ 8 اگست 2018 14:43

این اے 182 ،ْ جمشید دستی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی این اے 182 میں دوبارہ گنتی کی اپیل مسترد کردی۔عام انتخابات 2018 میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو این اے 182 مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد نے 53 ہزار سے زائد ووٹ لے کر شکست دی ،ْ جمشید دستی کے حصے میں 50 ہزار سے زائد ووٹ آئے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ رات 11 بجے لائٹ بند ہوگئی اور اگلے روز دن 2 بجے نتیجہ دیا گیا لہٰذا حلقے میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔چیف جسٹس نے جمشید دستی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنے متعلقہ فورم الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔