Live Updates

اپوزیشن جماعتیں کھلے دل سے اپنی شکست قبول کریں،ملک راشد صدیق کھوکھر

انتخابی نتائج تسلیم کرنے میں ہی سیاسی جماعتوں کی بھلائی ہے ،سعد رفیق شکست تسلیم کریں نئی حکومت گڈ گورننس کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل دے گی۔ ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چایئے۔ عمران خان کا مختصر کابینہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،رہنماء پی ٹی آئی

بدھ 8 اگست 2018 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ٹائون ناظم لاہور ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا ہے کہ ا پوزیشن جماعتیں کھلے دل سے اپنی شکست قبول کریں۔انتخابی نتائج تسلیم کرنے میں ہی سیاسی جماعتوں کی بھلائی ہے۔سعد رفیق شکست تسلیم کریں ۔ نئی حکومت گڈ گورننس کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل دے گی۔ ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چایئے۔

عمران خان کا مختصر کابینہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔محاذ آرائی اور تصادم کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ شریف برادران کی بادشاہت کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا ہے۔ نواز شریف چمڑی اور دمڑی بچانے کے لئے عالمی طاقتوں کا سہارا لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ قوم اب کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستان کا سفیر نواز شریف کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

قوم ڈاکو راج ختم ہونے پر خوش ہے۔ پی ٹی آئی کی کامیابی گزشتہ تیس برسوں کی حکومتی ناکامیوں اور عوامی مایوسیوں کا سیاسی و سماجی رد عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں پی ٹی آئی کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راشد صدیق نے کہا نئی حکومت کرپشن فری پاکستان کا دیرینہ خواب پورا کرے گی۔ ایک دوسرے کو چور کہنے والوں نے اتحاد کر کے منافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اقتدار کے لئے متحد ہونے والے عوامی مسائل کے حل کے لئے اکٹھے کیوں نہیں ہوتے۔ ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنانا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کریں گے۔ نئی حکومت کو سنگین داخلی، اقتصادی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہو گا۔ پاکستان دشمن عالمی طاقتیں سازشوں میں مصروف ہیں۔

موجودہ نازک ملکی حالات میں احتجاجی تحریک چلانا عالمی طاقتوں کا ایجنڈا پورا کرنے کے مترادف ہو گا۔اب مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہونا چایئے۔ امریکہ کو پاکستان کی چین اور روس سے بڑھتی قربت گوارا نہیں ہے۔ نئی حکومت پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کے لئے سخت فیصلے کرے گی۔عالمی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔

انتشار اور فساد پھیلانا عالمی طاقتوں کے مقاصد پورے کرنے کے مترادف ہے۔ نئی حکومت طاقتور اور کمزور کی تمیز کئے بغیر قانون کی حکمرانی قائم کرے۔ عمران خان امریکی غلامی کی زنجیریں توڑ کر ملکی خود مختاری یقینی بنائے۔ امریکہ نواز خارجہ پالیسی کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ عالمی سازش ہے۔ امریکہ پاک فوج کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو شام اور عراق بنانا چاہتا ہے۔ فوج اور عوام کا رشتہ کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ ن لیگ کا عدلیہ و فوج مخالف بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی بیانیہ ہے۔کنونشن سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات