Live Updates

دھاندلی کے نعرے لگانے والوںکے پاس کوئی ثبوت نہیں، یعقوب شیخ

بدھ 8 اگست 2018 23:02

ڈی آئی خان۔8اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان قومی اسمبلی کے حلقہ این 39 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیاب امیدوار محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلے تیس سالوں کے دوران اپنے حلقہ کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ اپنے حلقے میں شکست سے دوچار ہوگئے ۔دھاندلی کے نعرے لگانے والوںکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

عوام جھوٹے دعوے کرنے والوں سے اب تنک آچکے ہیں ۔پی ٹی آئی نے ملک کے بڑے بڑے برج اکھاڑ پھینکے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پینے کا صاف پانی ،بے روزگاری کے خاتمے ،بنجر زمین کو زیر کاشت بنا نا ،سڑکوں کی تعمیر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جسے مسائل کو میں ختم کرنے کی کوشش کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 39 کو مولانا نے اپنی جاگیر بنا کے رکھا تھا جہاں پر وہ صرف بیس دن سیاست کرتے اور پھر پورے پانچ سال غائب رہتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے آبائی حلقہ کے لئے ایک اینٹ تک نہیں لگائی ہے اور اسی طرح وہاں کے عوام بے روزگاری ،تعلیم کے مواقع اور پینے کا صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام نے اس بار مولانا کو اپناووٹ دینا ضائع کرنا سمجھ کر پی ٹی آئی پر اعتبار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات