Live Updates

قومی اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی

4 کی آزاد حیثیت برقرار، پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف ، ایک نے ن لیگ اور 1 نے رائے حق پارٹی میں میں شمولیت اختیار کرلی

جمعہ 10 اگست 2018 20:51

قومی اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے 9 نومنتخب آزاد اراکین نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دئیے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دئیے جبکہ 4 ارکان نے آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

این اے 13 سے صالح محمد ،این اے 101 سے محمد عاصم نذیر،این اے 150 سے سید فخر امام،این اے 166 سے عبدالغفار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ این اے 181 سے شبیر علی،این اے 190 سے امجد فاروق اور این اے 205 سے علی محمد ،این اے 97 ثنا ئ اللہ مستی خیل اور این اے 185 مخدوم زادہ باسط سلطان بجاری نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دیئے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف جبکہ 1 رکن نے مسلم لیگ ن اور 1 نے رائے حق پارٹی میں میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔پنجاب اسمبلی کے 3 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے برقرار رکھا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات