ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر کا عوامی شکایات پر میرا سرو جعلی ہیلتھ سنٹر پر چھاپہ ، جعلی ادویات ضبط جبکہ کلینک بند کر دیا

ہفتہ 11 اگست 2018 19:22

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر راجا لیاقت علی خان کا عوامی شکایات پر میرا سرو جعلی ہیلتھ سنٹر پر چھاپہ ، چھاپہ کے دوران جعلی ادویات ضبط جبکہ کلینک بند کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہٹیاں بالا کے علاقہ میرا سرو میں عرصہ درازسے جعلی ڈاکٹر نے کلنیک اور ادویات کا کاروبار شروع کئے ہوئے تھا کہ عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر راجا لیاقت علی خان کو عوام علاقہ کی جانب سے نشاندہی کرنے پر چھاپہ مارا گیا جس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ادویات اور کلینکس کو سیل کر دیا گیا ، عوام علاقہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ انسپکٹر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔