مقبوضہ کشمیر: بڈگام میں پراسرار دھماکے میں 5افراد زخمی

اتوار 12 اگست 2018 18:20

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو ضلع بڈگام کے علاقے توسہ میدان میں ایک پراسرار دھماکے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے آری زل سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان آج دوپہر توسہ میدان میں ایک دھماکے خیز شے پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے کھاگ کے ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔ ماگام کے سپرانٹنڈنٹ پولیس شوکت احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ ہم دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔