سرگودھا‘ ریلوے کی اراضی پر مویشی باڑہ بنا کر گوالے کیخلاف سرکاری اراضی قبضہ کا مقدمہ درج کر کے شیر فروش کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 13 اگست 2018 13:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سرگودھا میں ریلوے کی اراضی پر مویشی باڑہ بنا کر گوالے کے خلاف سرکاری اراضی قبضہ کا مقدمہ درج کر کے شیر فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علاقہ 68 چرنالی ریلوے اسٹیشن کے پھاٹک کے قریب سرکاری اراضی پر مویشی باندھ کر باڑہ بنایا گیا جس پر سروے کے بعد اسٹیشن ماسٹر محمد حسنین کی رپورٹ پر تھانہ ریلوے پولیس نے باڑہ کے شیر فروش نثار مسیح کے خلاف زیر دفعہ122/11 ریلوے ایکٹ مقدمہ درج کر کے نوجوان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔ جہاں اس کی درخواست منظور کر کے تاریخ 27 اگست مقرر کر دی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ معاملہ قبضہ نہیں بلکے دیئے گے دودھ کے پیسوں مانگنے کی رنجش بنی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :