2015 کے بعد 26 ملزمان پر کالعدم تنظیموں کو فنڈز دینے یا وصول کرنے کا جرم ثابت ہوا-حکام
چاروں صوبوں نے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کو معاونت فراہم کرنے والوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ ملک کے اعلیٰ حکام کو پیش کردی
میاں محمد ندیم پیر 13 اگست 2018 14:05
(جاری ہے)
حکام کے مطابق 2015 کے بعد سے اب تک 26 ملزمان پر کالعدم تنظیموں کو فنڈز دینے یا وصول کرنے کا جرم ثابت ہوا اور انہیں 5 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک سینئر افسر کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح پنجاب نے وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے والی تنظیموں کے خلاف اقدامات سے متعلق تفصیلات پیش کردیں۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ’اسلام آباد میں وزارت داخلہ سیکرٹری کے سربراہی میں چند روز قبل ایک اجلاس ہوا جس میں صوبوں سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ سامنے آیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جماعت الدعوة ، جیش محمد، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اور القاعدہ سمیت 18 تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے دوسری جانب پاکستان نے از خود 54 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسران ایف اے ٹی ایف وفد کو کالعدم نتظیموں سے متعلق بریف کریں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب حکام نے کالعدم تنظیموں کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر چلنے والی 3 ہزار 77 ویب سائٹس کی نشاندہی کی جس میں سے 2 ہزار 2 سو 73 کو بلاک کردیا گیا۔علاوہ ازیں 58 مقدمات درج ہوئے اور 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور سائبر کرائم کے جرم میں 37 افراد کو سزا ہوئی۔کالعدم تنظیموں کے لیے فنڈز جمع کرنے سے متعلق 250 سے زائد مقدمات درج ہوئے اور 416 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے 137 پر جرم ثابت ہوا۔تنظیموں کے خلاف مجموعی طور پر 575 مقدمات درج ہوئے اور ان کے 827 فعال ارکان کو گرفتار کیا گیا جس میں سے مختلف عدالتوں سے 303 افراد کو سزا ہوئی۔انسداد دشت گردی ایکٹ کے تحت 902 مقدمات درج ہوئے اور ایک ہزار ایک سو 92 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 527 لوگوں پر جرم ثابت ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.