Live Updates

افسر شاہی کے اخراجات کروڑوں میں نہیں اربوں میں ہوتے ہیں، فواد چوہدری

عمران خان پروٹوکول نہیں لیں گے مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے کمیٹی بنے گی جو تباہ حال معیشت ملی اس کا وائٹ پیپر جاری کریں گے سپیکر کے انتخاب کے لئے ارکان کی خرید و فروخت کی اطلاعات ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اگست 2018 22:56

افسر شاہی کے اخراجات کروڑوں میں نہیں اربوں میں ہوتے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے اخراجات کروڑوں میں نہیں اربوں میں ہوتے ہیں۔ عمران خان پروٹوکول نہیں لیں گے مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے کمیٹی بنے گی جو تباہ حال معیشت ملی اس کا وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔

سپیکر کے انتخاب کے لئے ارکان کی خرید و فروخت کی اطلاعات ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مشتاق غنی کو سپیکر اور محمود جان کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ عمران خان نے حکم دیا ہے کہ اخراجات میں کمی لائی جائے۔ اسد عمر اقدامات کی زیر صدارت ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومتی اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات کرے گی، اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں 80گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے 33بلٹ پروف ہیں وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کی تعداد530ہے اور ہیلی کاپٹر اور جہاز بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ایک وزیر کے پاس 8گاڑیاں ہیں۔ شہباز شریف کے 7گھروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کا درجہ دیا گیا تھا۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ان کے اخراجات کم سے کم ہوں وہ پروٹوکول نہیں لیں گے لیکن سکیورٹی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان مکمل سکیورٹی رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چیلنجنگ صورتحال میں ملک کو چھوڑا ہے ہم اس معاملے پر وائٹ پیپر سامنے لائیں گے۔

پارلیمنٹ کے کردار پر عمران خان کا موقف واضح ہے کہ فیصلوں کا مرکز پارلیمان ہو گا۔ عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے اور سوالات کے جواب دیں گے اپوزیشن کے ذمہ دارانہ رویے ک امظاہرہ کیا ہے اگر ان کا کردار ذمہ دارانہ ہو گا تو پارلیمان مضبوط ہو گا۔ عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں سے خود مصافحہ کیا ہے، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے ، حکومت اپوزیشن انتظامیہ اور مقننہ مل کر ایسا ماحول بنائیں گے کہ پارلیمنٹ او ردیگر ادارے اور حکومت اچھے ماحول میں کام کر سکیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹرز کا عمران خان کی حلف برادری کی تقریب میں آنا غداری ہے تو موجودہ انڈین کرکٹ ٹیم نے اپنا بیٹ سائن کر کے عمران خان کو بھیجا ہے تو اس معیار پر پوری کرکٹ ٹیم فارغ ہو جائے گی۔ ہندوستان میں شدت پسند طبقہ ہے اس کو نظر انداز کرنا چاہیئے۔ ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو برابری کی سطح پر بہتر کریں گے ۔ عمران خان کے وزیراعظم کے حلف کے 2روز بعد پارٹی ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں چھوڑی گئی 8نشستوں پر امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں سعودی عرب پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے عقیدے کا حصہ ہے ۔ خادم حرمین شریفین نے عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ عمران خان نے بھی سعودی فرمانروا کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ ارکان اسمبلی نے شکایت کی ہے کہ ان سے سپیکر کلے انتخاب کے سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے اور سنا جا رہا ہے کہ سپیکر کے انتخاب کے لئے ارکان کی خرید و فروخت کیا طلاعات ہیں گورنر خیبر پختونخواہ کے لئے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان کے عماشی اور خارجہ معاملات میں سعودی عرب کا ہمیشہ عمل درخل رہا ہے ۔ عمران خان کی خارجہ پالیسی ریاست سے ریاست تک کے تعلق پر مبنی ہے نہ کہ ذاتی تعلقات پر۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات