مقبوضہ کشمیر: کشمیری عوام پاکستان میں امن واستحکام کے لیے دعا گوہیں: میرواعظ

منگل 14 اگست 2018 13:58

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے آج یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان کے عوام کو مباکباد دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے اپنے ایک پیغام میں امید ظاہر کی کہ پاکستان ماضی کی طرح کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ میرواعظ نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کشمیری عوام پاکستان میں امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :