دکی ،جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق

منگل 14 اگست 2018 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ضلع دکی میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق،تفصیلات کے مطابق منگل کو دکی کے علاقے لونی میں لاکھی کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے سفر محمد ولد ولی محمدنامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :