ایف او پی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

34خصوصی افراد میں وہیل چیرز کی تقسیم ، ڈی جی ،پی ڈی اے اور نائب ناظم پشاور مہمان خصوصی تھے

منگل 14 اگست 2018 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) فرینڈز آف پیرا پلیجکس ( ایف او پی ) خیبر پختونخواکے زیر اہتمام ’پیراا پلیجک سنٹر‘ حیات آباد میں جشن آذادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی جی پی ڈی اے اسرارالحق اور نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ تھے، تقریب میں پیرا پلیجک سنٹر میں زیر علاج مریضوں، انکے لواحقین ،سٹاف ممبرز اور’ ایف او پی‘ خیبر پختونخواکے رضا کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کی خاص بات ’ آئی سی آر سی‘ کی عطیہ کردہ34 وہیل چیرز کی ’خصوصی افراد‘ میں تقسیم تھی، ان خصوصی افرادکا انتخاب ’ایف او پی‘ کے مروجہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا تھا ،اس موقعے پر حاضرین سے اپنے خطاب میں ڈی جی پی ڈی اے اور نائب ناظم پشاور نے خصوصی افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے پیرا پلیجک سنٹر اور ’ایف او پی‘ کی خدمات و کردار کا سراہا، انھوں نے کہا کہ مختلف جسمانی و ذہنی معذوریوں کا شکار ’خصوصی افراد‘ معاشرے کااہم حصہ ہیں ،ان افرادکو علاج معالجے کے ساتھ ساتھ بھر پور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے،’ ایف او پی‘ جیسی تنظیمیں اور پیرا پلیجک سنٹر جیسے ادارے ان خصوصی افراد کیلئے جو کچھ کر رہے ہیں اس کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی اور تقلید ہونی چاہیئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیراپلیجک سنٹر کے سی ای او اور ’ایف او پی ‘ کے چئیرمین سید محمد الیاس اور ’ایف او پی ‘ کے جنرل سیکریٹری انجینئر عرفان نے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور افراد کے مسائل و مشکلات اور انھیں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اوران مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں، انھوں نے کہا وہ پاکستان بھر میں ان سہولتوں کی فراہمی کے خواہش مند ہیںجن کی فراہمی خصوصی افراد کی زندگی آسان بنانے کیلئے ضروری ہے، انہوں نے خصوصی افرادکیلئے ایبٹ آباد میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں فتح حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ، آخر میں مہمانان خصوصی کوشیلڈز پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :