اسپیکر قومی اسمبلی کے اُمیدواروں میں سب سے زیادہ اثاثے اسد قیصر کے ہیں
اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قومی اسمبلی میں آج ووٹنگ کی گئی
سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 14:19
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ تین کروڑ59لاکھ 15ہزار 359روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصرچار کروڑ 15لاکھ 894روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اسپیکر کے اُمیدوار قاسم سوری ایک کروڑ62لاکھ58ہزار 326روپے اور ایم ایم اے کے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے اُمیدواراسعد محمود33لاکھ 58ہزار 670روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ خورشید شاہ کے اثاثوں میں تین لاکھ 10ہزار کا گھر ، بیس لاکھ کا پلاٹ ، 55لاکھ کا پلاٹ ، 8لاکھ کا ایک اور پلاٹ ، 20ایکڑ اراضی 26لاکھ 24ہزار76روپے مالیت کی ، تین ایکڑ کی 60ہزار روپے ، 16 لاکھ کی سو ایکڑ اراضی ، ایک کمپنی میں 21لاکھ مالیت کے شیئر ز ، 33لاکھ کی گاڑی ، ڈیڑھ لاکھ کے زیورات ، 92لاکھ 56ہزار 815روپے کی نقدی اور 37لاکھ 14ہزار468روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہیں ۔ اسدقیصر کے پاس 3کروڑ 50لاکھ 58ہزار روپے کی جائیداد ، 48لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ، ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی گاڑی ، 14لاکھ روپے نقد ، 18لاکھ 85ہزار563روپے بینک میں ہیں ، چار لاکھ کا فرنیچر بھی ہے ۔ اسد محمود کے پاس 27لاکھ کا ایک پلاٹ ، پانچ لاکھ کاایک اور پلاٹ، ایک لاکھ 56ہزار 732روپے نقد رقم ، تین تولہ زیورات ہیں ۔قاسم سوری کے پاس 2لاکھ روپے کی موروثی جائیداد ، دو لاکھ کا ایک پلاٹ ، ایک کمپنی میں ایک کروڑ کے 33فیصد شیئرز،40 لاکھ 56ہزار 263روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ،3 لاکھ روپے کی کار،5 لاکھ روپے نقد جائیداد میں شامل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.