Live Updates

ن لیگ کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ پیپلزپارٹی سےسیاسی اختلافات ہیں، ن لیگ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈرلانے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے۔ذرائع مسلم لیگ ن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 19:30

ن لیگ کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں عہدوں کے معاملے پراختلافات شدت اختیار کرگئے،مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈرلانے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈرلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جس کے باعث مسلم لیگ ن نے نیشنل پارٹی، پی کی میپ اور جے یو آئی ف سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے دیگر چھوٹی چھوٹی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی شیر رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب پراپنی اتحادی جماعت ن لیگ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزارت عظمیٰ کا ووٹ دینے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگی صدر شہبازشریف کوبطور وزیراعظم امیدوار قبول نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپیپلزپارٹی کے تحفظات کا احترام کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اپنا امیدوار بدل لینا چاہیے تھا۔ تاہم ن لیگ نے اپنا امیدوار نہیں بدلا۔ جس پرپیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مقابلے میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پیپلزپارٹی اپنی اپوزیشن اتحادی جماعت کے امیدوار کی سپورٹ نہ کرکے دراصل حکومتی امیدوار عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ پیپلزپارٹی کی اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا مطلب تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان کی حمایت کے مترادف ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ اپوزیشن جماعتوں کے طے شدہ فیصلوں پر کاربند ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کواسپیکر کیلئے ووٹ دیے۔جبکہ ایم ایم اے کے اسد محمود کوڈپٹی اسپیکرکیلئے ووٹ دیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات