مقبوضہ کشمیر،پلوامہ کے علاقے اونتی پور ہ میں گرینیڈ دھاکہ ، چار افراد زخمی

پلوامہ کے علاقے دربگام میں نامعلوم مسلح افراد نے خاتو ن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 16:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک گرینیڈدھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے اونتی پورہ تھانے پر پھینکا جانے والا گرینیڈ تھانے کے مرکزی دروازے کے باہر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چارشہری زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے سرینگر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا پلوامہ کے علاقے دربگام میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک خاتو ن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔