عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب نامزد کردیا
سردار عثمان بزدار کو وزیراعلی بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک غریب علاقے سے ہے، اور وہ خود غربت دیکھ چکے ہیں۔ عثمان گزدار بخوبی جانتے ہیں کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کے مسائل کیا ہیں۔ سردار عثمان پاکستان کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔ انشاء اللہ ہماری نچلے طبقے کو اٹھانے سے متعلق جو ویژن ہے اس ویژن کو پورا کرنے میں عثمان بزدار جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے: وزیراعظم عمران خان
محمد علی جمعہ 17 اگست 2018 21:50
(جاری ہے)
عثمان بزدار بخوبی جانتے ہیں کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کے مسائل کیا ہیں۔ سردار عثمان پاکستان کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔
انشاء اللہ ہماری نچلے طبقے کو اٹھانے سے متعلق جو ویژن ہے اس ویژن کو پورا کرنے میں عثمان بزدار جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختوںخواہ میں فتح حاصل کرنے کے علاوہ پنجاب میں متاثر کن کامیابی حاصل کی۔ تحریک اںصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج میں پنجاب میں مقابلہ برابر رہا تھا۔ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 123 جبکہ مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی کی 129 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی تھی۔ تاہم بعد ازاں آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ جبکہ مسلم لیگ ق کی حمایت کے باعث تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر جبکہ تحریک انصاف کے دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب کر لیے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان گدار کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سردار عثمان گزدار کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کا انتخاب پیر کے روز شیڈول اجلاس میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان احمد خان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے طور پر نامزد کردیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.