Live Updates

میں صدر بننے کے بعد ایوان صدر میں نہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنا چاہوں گا

صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں،کراچی والوں کاخاص طور پر مشکور ہوں، بڑی تبدیلی آنے والی ہے ، نامزد صدر عارف علوی کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 19 اگست 2018 13:12

میں صدر بننے کے بعد ایوان صدر میں نہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنا چاہوں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2018ء) پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔کراچی والوں کا خاص طور پر مشکور ہوں۔عوام سےتعلق ختم نہیں ہوسکتا،صدر رہ کربھی تعلق برقرار رکھن اچاہتا ہوں،کراچی میں بالخصوص ،ٹرانسپورٹ ،پانی ،کچراسمیت تمام مسائل حل کیےجائیں گے۔

نامزد صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا،تبدیلی کاراستہ کھلا ہے ،عمران خان آج روڈ میپ کا تعین کریں گے۔لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا۔بہت بڑی تبدیلی آنےوالی ہے ۔ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جیسا بھی بالر ہے جیسابھی بیٹسمین ہےعمران خان سب سےکام لےلیں گے۔

عمران خان آج یہ بتائیں گے کہ کیا راستہ اپنانا ہے۔جب کہ ہم پیپلز پارٹی کو بھی کہتے ہیں کہ سندھ کے لیے مل کر کام کریں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے پارٹی کا امیدوارنامزد کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرمملکت ممنون حسین کے عہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر پہلے سے ہی صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاہے جس کے تحت 4 ستمبرکو ملک کے نئے صدرمملکت کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

یاد رہے ڈاکٹر عارف علوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صدر بننے کے بعد ایوان صدر میں نہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنا چاہوں گا اگر مجھے اجازت ملی تو۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔کراچی والوں کا خاص طور پر مشکور ہوں۔عوام سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا،صدررہ کربھی تعلق برقراررکھنا چاہتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات