میرپور ‘انجمن تاجران کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابات کیلئے 18رکنی کمیٹی کا الیکشن کمشنر مقرر کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس

اتوار 19 اگست 2018 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) تاجروں کے الیکشن کے لیے 18رکنی کمیٹی کے ممبران کا الیکشن کمشنر مقرر کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس گزشتہ دنوں 18رکنی کمیٹی کے ممبران اور دیگر تاجروں کی ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید سے ملاقات کے بعد پہلا اجلاس ۔آئین سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔جلد ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدنان خورشید کو الیکشن کے لیے آئین پیش کریں گے ۔

الیکشن کمشنر کے لیے چھ تنظمیوں کے صدور سے مشاورت کے بعد فصیلہ ہو گا ۔الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہو گا ۔کنوئیر سہیل شجاع مجائد معاون خصوصی چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں اہم ٖفصیلے کئے گے ۔راجہ خالد ،چوہدری محمود ،افتخار احمد کھوکھر ،شبیر احمد چیچی ،خالد رتیال ،قاضی ارشد محمود ،تنویر احمد غازی ،محمد فاروق چوہان ،شیخ سرور ،چوہدری اقبال ،شیخ وسیم ،حاجی محمد رمضان ،حاجی منظور دت شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنوئیر سہیل شجاع مجائد اور معاون خصوصی چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجروں کے الیکشن کے لیے آئین سازی کا کام مکمل ہو گیا ہے اب ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید کو الیکشن کا آئین پیش کر کے جلد الیکشن کمشنر بھی مقرر کر لیں گے ۔الیکشن کمشنر ووٹرلسٹوں کا کام مکمل کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے ۔غیر جانبدار الیکشن کمشنر کے لیے 18رکنی کمیٹی کے ممبران کی مشاورت لی جائے گی۔