Live Updates

عمران خان وفاق کی علامت ہیں،پی ٹی آئی مکمل طور پر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے، ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی،پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان وفاق کی علامت ہیں، ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی،پی ٹی آئی مکمل طور پر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے،ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے وژن کی وجہ سے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کی اور خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت مرکز میں اپنی حکومت قائم کی ہے۔

انتخابی مہم میں بڑے بڑے نعروں اور دعووں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنی گرفت کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ممبران کے ووٹوں سے چوہدری پرویز الٰہی بھاری اکثریت سے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، چوہدری پرویز الٰہی پہلے بھی بطور اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اپنے کام کے باعث اراکین اسمبلی کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی،پی ٹی آئی مکمل طور پر ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم نے دو سیاسی جماعتوں کوہرا کر اکثریت حاصل کی ہے اور ایسا کسی ملک میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائی جبکہ مرکز میں بھی ہم حکومت بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات