محترمہ نورین عارف نے کہوڑی تا ہیر کٹلی 2کلومیٹر سڑک کا سنگ بنیاداور گھنڈی پیراں1کلومیٹرکاافتتاح کر دیا

ہم نے دور دراز علاقوں میں شہر جیسی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے‘ آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور اب یہ عمل تیزی سے جاری ہے

پیر 20 اگست 2018 14:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) آزاد کشمیر کی وزیر صنعت و حرفت و سماجی بہبود محترمہ نورین عارف نے کہوڑی تا ہیر کٹلی 2کلومیٹر سڑک کا سنگ بنیاداور گھنڈی پیراں1کلومیٹرکاافتتاح کر دیا ۔ عوام علاقہ کا زبردست جوش و خروش ، وزیرحکومت اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف نے کہاکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کی تقدیر بدلنے کے لئے کوشاں ہے ۔

ریاست سے کرپشن ، ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ اداروں کے وقار کو بحال کر دیا گیا ہے یہاں پر حقیقی معنوں میں عوام کی حکومت قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔ اب کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ تمام وعدے وفا کریں گے ۔

ہماری حکومت نے ترقیاتی کاموں پر فوکس کر رکھا ہے ۔ ریاستی عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لیے تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دور دراز علاقوں میں شہر جیسی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور اب یہ عمل تیزی سے جاری ہے ۔ تقریب سے ضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر راجہ عارف خان، حلقہ کوٹلہ کے صدر راجہ امتیاز خان ، تحصیل پٹہکہ کے صدر سردارزمان ، ملک شیر افضل ،ایڈمنسٹریٹر پٹہکہ عبداللہ خان،سید زاہد حسین شاہ ، بابوعارف خان ، راجہ فراز عارف ، ناظم عباسی ،، عبدالکریم چوہدری ، نعمان ذادا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر عوام علاقہ نے وزیر حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور انکو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔