جام کمال خان بلوچستان کے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کرکے اپنے باپ داداکے عوامی خدمات کی یاد تازہ کرینگے،میر عبدالجبار ایری

بلوچستان کے عوام کو موصوف سے بہت سے امیدیں اور تواقعات وابسطہ ہیں،بیان

پیر 20 اگست 2018 21:12

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) جام کمال خان بلوچستان کے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کرکے اپنے باپ داداکے عوامی خدمات کی یاد تازہ کرینگے بلوچستان کے عوام کو موصوف سے بہت سے امیدیں اور تواقعات وابسطہ ہیں ان خیالات کااظہاربھاگ کے قبائلی رہنما میر عبدالجبار ایری نے اپنے بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میر جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہاکہ میر جام کمال خان بلوچستان بھر خصوصاً بلوچستان کے پسماندہ اور قحط زدہ علاقوں کے ترقی اور تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں گے موصوف کا وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے سے بلوچستان کے پسماندہ اور متوسط طبقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہے کیونکہ وہ غریب پرور اور انسان دوست عوامی لیڈر ہیں انہوں نے کہاکہ میر جام کمال خان تحصیل بھاگ اس وقت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس میں خصوصاً علاقوں میں آبنوشی ،آبپاشی کا پانی نہ ہونا کی وجہ سے علاقے میں قحط کی صورتحال ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ تحصیل بھاگ کے ان بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنے صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے میں اپنا رول ادا کرینگے آخر انہوں نے میر جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک دی۔