ڈاکٹر عارف علوی کا ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر کا دورہ

منگل 21 اگست 2018 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر کے لئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ان کی آمد پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران کراچی کے مسائل کے حل اور صدارتی الیکشن پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو وسائل ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو تعاون کیا ہے وہ آئندہ بھی جاری ہے گا۔