Live Updates

عمران خان بطور وزیراعظم کیسے پہلے وزرائے اعظم سے بہتر ہیں؟

تجزیہ کار امتیاز گل نے عمران خان اور پہلے عہدیداروں میں فرق بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 اگست 2018 16:44

عمران خان بطور وزیراعظم کیسے پہلے وزرائے اعظم سے بہتر ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کے حلف لینے اور عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ عمران خان کے تعلیم یافتہ ہونے اور ان کی مسحور کُن شخصیت نے دنیا بھر کے ممالک کا پاکستان کے بارے میں نظریہ تبدیل کر دیا۔ اسی حوالے سے تجزیہ کار امتیاز گل نے کہا کہ وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ ، روٹ لگا کر عوام کو سڑکوں پر ذلیل کرنے کی بجائے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا ، پروٹوکول آدھے سے کم کر دینا۔

وزارت خارجہ کی 42 بلٹ پروف گاڑیوں کا ذاتی استعمال نہ کرنا جیسے نواز شریف اور ان کا خاندان سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتا رہا ہے، یہ سب نئے پاکستان کی پہلی اینٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کوئی ذاتی کاروباری مفادات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت، دبئی ، چین میں ان کے کوئی کاروبار نہیں ہیں۔ اسی لیے ان کا کوئی اختلاف رائے بھی نہیں ہے جیسے شریف برادران میں سے کوئی نہ کوئی ہر 4 ماہ کے بعد چین کا دورہ کرتا تھا ، اور وہ دورہ ذاتی کاروبار کی خاطر ہوتا تھا۔

پاکستان دشمن قوتوں کو آج کے حکمران اور فوج کا اتحاد ہضم نہیں ہو رہا، جیسے کوے مل کو شور مچاتے ہیں ویسے ہی روز رات ٹی وی پر یہ سب لوگ چیخیں مارتے ہیں جن سے یہ سب چھن گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا اور ان کو سیلوٹ پیش کیا۔ جی ایچ کیو کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔

جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔ وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ خبروں کی زینت بنا رہا جس پر کئی قسم کے تبصرے ہوئے۔ تجزیہ کار امتیاز گل نے ان تمام مبصرین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ خوش آئند اور نئے پاکستان کے لیے نیک شگون قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم نقل و حرکت اور اس پر عوام کا خیال رکھنے کے طریقے کو بھی سراہا جبکہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو پاکستان دشمن قرار دے دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات