صدارتی انتخابات 2018ء کے حوالہ سے تیاریاں مکمل
چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ افسر ،ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بطور پریذائیڈنگ افسر تعینات
منگل 4 ستمبر 2018 00:01
(جاری ہے)
جانچ پڑتال کے نتیجہ میں 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 30 اگست 2018ء دوپہر 12 بجے تک مقرر تھی۔
مقررہ وقت تک ایک امیدوار امیر مقام مقابلہ سے دستبردار ہوئے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی، امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق اعتزاز احسن، عارف الرحمن علوی اور مولانا فضل الرحمن کے مابین مقابلہ ہے۔ پریذائیڈنگ افسران کی معاونت کیلئے ریٹرننگ افسر نے پریذائیڈنگ افسران کی سفارشات پر پارلیمنٹ ہائوس میں پولنگ کیلئے 6 پولنگ افسران، پنجاب اسمبلی کیلئے 6، سندھ اسمبلی کیلئے 4، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 4 اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 3 پولنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ افسروں کی تربیت کیلئے 31 اگست 2018ء کو اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ مزید انتخابی سامان و بیلٹ پیپر متعلقہ پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کے دن پارلیمنٹ ہائوس اور صوبائی اسمبلیاں جو صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ سٹیشنز مقرر ہیں، کے اردگرد حفاظتی اقدامات کیلئے رینجرز اور ایف سی کے دستوں کے تعینات کرنے کے حوالہ سے وفاقی حکومت کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو بھی مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے کے حوالہ سے علیحدہ سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صدارتی انتخابات کے پولنگ کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا اور بغیر وقفہ سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس حوالہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہو گی، اس پابندی کا مقصد ووٹ کی رازداری کو قائم رکھنا ہے۔ میڈیا کے حوالہ سے سیکرٹریز اسمبلیز کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پریس گیلریز میں میڈیا کے نمائندوں کو انتخابات کے مشاہدے کیلئے رسائی دے سکتے ہیں۔ پولنگ کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی متعلقہ پریذائیڈنگ افسران موقع پر کریں گے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران سے نتائج کی وصولی کے بعد غیر حتمی نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ حتمی نتیجہ کا اعلان ریکارڈ کی وصولی کے بعد 5 ستمبر دوپہر ایک بجے تک اعلان کر دیا جائے گا اور اس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.