Live Updates

پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز فنڈز میں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

ڈیمز ملک میں ضرورت وقت ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 ستمبر 2018 12:09

پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز فنڈز میں عطیہ کرنے کا اعلان کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 ستمبر 2018ء) : پنجاب کابینہ نے ڈیمز فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میں جمع کروائے گی ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیمز وقت کی ضرورت ہیں۔ پنجاب کابینہ ڈیم منصوبے کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی بحران کا ہے، پاکستانی کے پاس فی کس ایک ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے،چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کردیا گیا ہے،ملکی و بیرون ملک پاکستانی ڈیمز فنڈ میں پیسا جمع کروانا شروع کردیں،اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر بھیجیں،قوم کو یقین دلاتا ہوں پیسے کی حفاظت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی کپتان کی کال پر لبیک کہا۔ گذشتہ روز عمران خان کی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کروانے کی اپیل کے بعد سے ڈیمز فنڈ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔وزیراعظم کی اپیل کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے گئے ڈیم فنڈ میں یکدم بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ اے آر وائی کے صدر سلمان اقبال نے ڈیم فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالرز،چئیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے 5 کروڑ روپے،فرخ حبیب نے بطور رکن اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میاں حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر نے ایک کروڑ روپے، اوورسیز پاکستانی محمد شوکت نے ایک ہزار ڈالر جبکہ عمان سے تعلق رکھنے والے پانچ پاکستانی دوستوں نے ایک لاکھ روپے جمع کروا دئے۔

جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی کُل رقم 1 ارب 80 کروڑ سے زائد تھی۔ تاہم جمعہ کی شب کو وزیراعظم عمران خان کے مختصر خطاب کے بعد چند ہی گھنٹوں میں سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 17 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔جس کے بعد سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی کل رقم1 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔

گذشتہ رات موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی کل رقم1 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'')رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات