14اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کے کاغذات کی منظوری و استرداد کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل
اتوار 9 ستمبر 2018 13:50
(جاری ہے)
مذکورہ انتخابات کے ضمن میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ(ن) ،پی پی پی ، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت آزاد ارکان نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آبادIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103فیصل آباد VII میں بھی ضمنی انتخاب 14اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہو گا۔انہوںنے بتایاکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی فارم 15ستمبر بروز ہفتہ کو واپس لے سکیں گے اور اسی روز امیدواروں کی فائنل لسٹ کا اجراء کر دیا جائے گا۔انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ قومی وصوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان 16ستمبر بروز اتوار کو جاری کئے جائیں گے اور پولنگ 14اکتوبر بروز اتوارکو ہو گی۔انہوںنے بتایاکہ این اے 103 تاندلیانوالہ ضلع فیصل ۱ٓباد کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون اور پی پی 103تاندلیانوالہ ضلع فیصل ۱ٓباد کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹو ریٹرننگ ۱ٓفیسر کے فارئض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو منعقد ہونیوالے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے موقع پر جو نشستیں خالی رہ گئی تھیں یا جن نشستوں پر ایک سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے تھے اور بعدازاں انہوں نے ایک ایک نشست رکھ کر باقی نشستیں خالی کردی تھیں ان پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ تاندلیانوالہ فیصل ۱ٓباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103تاندلیانوالہ میں 25 جولائی کو منعقد ہونیوالے عام انتخابات میں مرزا محمد احمدسکنہ محلہ سرور کالونی تاندلیانوالہ بھی بطور ۱ٓزاد امیدوار الیکشن لڑرہے تھے کہ پولنگ سے پانچ روز قبل انہوں نے اپنے بیٹوں کی طرف سے سپورٹ نہ کئے جانے پر گھریلو جھگڑے کے بعد خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی جس پر دونوں حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیا گیاتھا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.