Live Updates

پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکام

منگل 11 ستمبر 2018 16:37

پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکام
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) انسداد پولیو کے حکام نے بتایا کہ پولیو کا خاتمہ صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ا ور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوںنے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔ پولیو کیسز میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اس وقت رواں سال کے دوران پورے ملک میں پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ بلوچستان کے ضلع دُکی سے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں پیش رفت پولیو ورکرزکی محنت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں اعلی معیاری ڈیٹا اور مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا عوام میں بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانے کے لیے آگاہی پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہدف یعنی صفر کیس کی جانب تیزی سے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گو کہ تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ماحول میں پولیو وائرس کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پایا گیا ہے۔ لہذا ہمیں پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے بھر پورکوششیں کرنی ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات