Live Updates

کلثوم نواز کے انتقال کے بعد مسلم لیگ ہائوس میں شاہ محمد شاہ، کھیل داس ودیگر نے آنے والے افراد سے تعزیتیں وصول کریں

منگل 11 ستمبر 2018 23:28

کلثوم نواز کے انتقال کے بعد مسلم لیگ ہائوس میں شاہ محمد شاہ، کھیل داس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد کراچی میں مسلم لیگ ہائوس کارساز پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، رانا مشہود، رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی ، خالد شیخ و دیگر نے افسوس کا اظہار کیا اور مسلم لیگ ہائوس میں آنے والے افراد سے تعزیتیں وصول کیں۔

مسلم لیگ ہاوس کراچی میں ن لیگ کے کارکنان سمیت رہنماوں کی بھی امد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔اس موقع پر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز باہمت و باوقار خاتون تھیں۔بیگم کلثوم نواز نے آمر پرویز مشرف کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جدو جہد کی جو ناقابل فراموش ہے۔ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں،جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے مشکل وقت میں نہ صرف نواز شریف کا ساتھ دیا بلکہ پوری پارٹی کو سنبھالا اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا دنیا سے رخصت ہونا جمہوریت کے لیے بڑا نقصان ہے اور اس خلاکو پورا کرنا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بحالی جمہوریت کے لیئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔رانا مشہود نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز باہمت خاتون تھیں۔لیگی رہنماں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی اسیری اور بیگم کلثوم نواز کی وفات یقینا شریف فیملی کیلئے کٹھن لمحہ ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات