Live Updates

بلاول بھٹو کا کلثوم نواز کے انتقال پر مریم نواز کے لیے پیغام

مریم نواز آپ نے ماں کھوئی جس کا کوئی مداوا نہیں،اللہ تعالی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 ستمبر 2018 11:00

بلاول بھٹو کا کلثوم نواز کے انتقال پر مریم نواز کے لیے پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مریم نواز آپ نے ماں کھوئی جس کا کوئی مداوا نہیں۔بلاول بھٹو نے یہ بات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اللہ تعالی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور صبر جمیل عطا کرے،دکھ اور مشکل کے اس وقت میں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے گذشتہ روز سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر اظہار تعزیت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، شیری رحمن، رحمن ملک، قمر زمان کائرہ،لطیف کھوسہ،رخسانہ بنگش، مصطفی نواز کھوکھر، جمیل سومروں اور عزیز الرحمن چن بھی ان کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف، مریم نواز،کیپٹن صفدر، حمزہ شہباز اور ایاز صادق بھی موجود تھے۔ سابق صدر نے مرحومہ کے لئے مغفرت اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔آصف زرداری نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نڈر اور بہادر خاتون تھیں۔پورا ملک جمہوریت کیلئے انکی جد و جہد کو یاد کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیگمکلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

ہم بھی شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ آخری وقت بیمار بیگم کے ساتھ نہیں گزار سکا ۔پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے تکلیف اور دکھ کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔۔پیپلز پارٹی کا وفد نماز جنازہ میں بھی شریک ہوا اور آج بھی پارٹی کے پورے خاندان کے ہمراہ چل کر آئے جس کیلئے شکر گزار ہوں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات