Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، جوتے اتار کر مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھا

منگل 18 ستمبر 2018 20:47

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، جوتے اتار کر مدینہ منورہ کی سرزمین ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران ایک بار پھر مدینہ منو رہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا،اس سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لئے جاتے وقت بھی انہوں نے عقیدت کے طور پرمدینہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا تھا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کا ائیرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان ،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ،،،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں۔

(جاری ہے)

۔جب عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے جوتے نہیں پہنے۔ عمران خان نے کالے رنگ کے موزے ڈال رکھے تھے لیکن جوتے نہیں پہنے۔

جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ دیگر وزیروں نے جوتے پہن رکھے تھے ۔واضح رہے عمران خان الیکشن سے قبل بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور اس دوران بھی انہوں نے جوتے نہیں ڈالے تھے۔ عمران خان جہاز سے اترے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔اس حوالے سے جو اہم ترین بات ہے وہ یہ کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جہاز نیچے اترے اور انہوں نے سرزمین مقدس پر پاوں رکھے تو اس وقت انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے بلکہ اس وقت وہ بالکل ننگے پاوں تھے۔

اس بات کو انکے مداحوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔روزیراعظم عمران خان نیوزیراعظم بننے کے بعد سعودی عرب کادورہ کیا ہے اور اس دوران بھی انہوں نے مدینہ کی سر زمین پرقدم رکھتے ہوئے جوتے نہیں ڈالے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات