پتوکی ‘نامعلوم چور نجی کالج کے پروفیسر کی کار چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:12

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) نامعلوم چور نجی کالج کے پروفیسر کی کار چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اسپائر کالج پتوکی کے پروفیسر ذوالقرنین اپنی کا رنمبری 8080/LRSرات آٹھ بجے فیصل کالونی پتوکی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑی کر کے اندر گئے آدھے گھنٹے بعد جب واپس آئے تو کار غائب تھی نامعلوم چور کار چوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس پتوکی نے مدعی کی تحریری درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تا حال کوئی سراغ نہ مل سکا -

متعلقہ عنوان :