Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی تصویر وائرل

عمران خان بہت خوش قسمت ہیں،وزیراعظم کی خانہ کعبہ کے اندر کی تصویر دیکھ کر ہر مسلمان نے سبحان اللہ کہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 13:59

وزیراعظم عمران خان کی خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی تصویر وائرل
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2018ء) : وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے لیے بیت اللہ شریف کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 
عمران خان بہت خوش قسمت ہیں جو  انہیں خانہ کعبہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے،وزیراعظم کی  خانہ کعبہ کے اندر کی تصویر دیکھ کر ہر مسلمان نے سبحان اللہ کہا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف پہنچے تو خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر عمران خان اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا۔ 

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے جہاں انہوں نےنوافل ادا کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان اورعالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز منگل کی شام وزیراعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر اعلٰی حکام نے استقبال کیا۔



 اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر برائےتجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی پاک سر زمین پر قدم رکھتے ہوئے جوتے نہیں پہنے اور اس پاک زمین کے احترام میں جوتوں کے بغیر ہی چلتے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی اور پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نماز مغرب ادا کی ۔
روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران وہاں موجود افراد نے ''عمران خان زندہ باد'' کے نعرے بھی لگائے گئے۔



 وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات