دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے کھڑا ہے اور کون مذاکرات کے حق میں ہے اور کون نہیں
پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن بھارت پیچھے ہٹ گیا ہے، عالمی برادری بھی پاک بھارت مذاکرات کے حق میں ہے، لگتا ہے بھارتی حکومت اندرونی دبائو کا شکار ہے،، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو
ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:50
(جاری ہے)
فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون مذاکرات کے حق میں ہے اور کون نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بھارتی حکومت اندرونی دبائو کا شکار ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ مودی حکومت آنے والے انتخابات کی تیاری کر رہی ہے، بھارتی انتخابات میں پاکستان مختلف موقف کو پذیرائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بھارت کے معاملات ان کے قابو میں نہیں، بھارتی حکومت کے اندر اختلاف رائے ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کیسے امن کی کوشش کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم امن کے لئے کھڑے ہیں، بھارت نے مانا کہ وہ ملاقات کریں گے لیکن بھارت کی کمزوری کھل کر سامنے آ گئی، بھارت میں کچھ لوگ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، چند شدت پسند لوگ مذاکرات اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں کشمیر بنیادی تنازعہ ہے، کوئی بھی بات تب تک سنجیدہ نہیں ہو گی جب تک کشمیر پر بات نہیں ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.