وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کریںگے‘ پرویز خٹک
ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:12
(جاری ہے)
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل اور پی ٹی آئی کے امیدوارحلقہ پی کے 64 لیاقت خان خٹک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کوپی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائی اوران کاپارٹی میں خیر مقدم کیا۔ پرویز خان خٹک نے میاں صداقت علی شاہ کاکاخیل کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ یہ خاندان خدائی خدمت گار تحریک میں بھی شامل رہا اور تقریباً سوسال تک اے این پی اور خدائی خدمت گار تحریک سے منسلک رہا‘ تحریک انصاف ہی ہے جس نے اپنے سابقہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں ریکارڈ تبدیلی لائی اور اسی تبدیلی سے متاثر ہوکر خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبے کی تاریخ بدلتے ہوئے دوبارہ تحریک انصاف کوبھاری مینڈیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کریںگے‘ موجودہ حکومت غریب عوام پر نیا بوجھ نہیں ڈال رہی ہے کیونکہ غریب عوام پہلے ہی سے زبو حالی کاشکار ہیں‘ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات انتہائی کامیاب رہا جس کے دور رس نتائج نکلیںگے‘ ملک میں بہت جلد معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی‘ بیرون ملک پاکستانی ملک کو قرضوں سے نجات دلانے اور پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیںگے اورملک میں سرمایہ کاری کریں گے‘ ہمار ی اولین ترجیح بیرون ملک موجود پاکستانیوں کااعتماد بحال کرنا ہے اور ایسی پالیسیاں ترتیب دینی ہے جس سے سمندر پار پاکستانی مطمئن ہوں اوریورپ امریکہ اور دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کی بجائے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت کا دوسرا اہم ٹاسک بیرون ممالک کے بینکوں میں موجود اربوں ڈالر واپس پاکستان لانا ہے‘ اب کوئی پاکستان کاپیسہ باہر نہیں لے جاسکے گا ‘ بیرون ملک بینکوں میں پڑا پاکستانی پیسہ واپس پاکستان لاکر عوام پر خرچ کریںگے‘ عوام نے جس اعتماد کااظہار تحریک انصاف پر کیا اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس نہیںکریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.